منی لانڈرنگ کے الزامات، سلمان شہباز سمیت 3ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


لاہور(صباح نیوز) سپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے الزام میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز سمیت تین ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

سپیشل سنٹرل کورٹ کے جج نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے وزیراعلی حمزہ شہباز کیخلاف ایف آی اے کے منی لانڈرنگ کیس پر سماعت کرنے والی عدالت نے 4 جون کی کارروائی کا تحریری حکم جاری کر دیا جس کے تحت سپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے الزام میں سلمان شہباز سمیت تین ملزموں ملک مقصود اور طاہر نقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ پولیس سے وارنٹس کی عمل درآمد رپورٹ مانگ لی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے ملزموں کے ایڈریس اور ولدیت کے حوالے سے ضمنی چالان جمع کرایا دیا گیا ہے۔ پہلے داخل کرائے گے چالان میں ملزموں کے کواف درست نہیں تھے،

منی لانڈرنگ کیس کی مزید سماعت 11 جون کو ہوگی۔