ضمنی انتخابات،لاہور کی 4 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے کل آخری روز


لاہور (صباح نیوز) لاہور کی 4 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج (منگل ) تک جمع کروائے جا ئیں گے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 7 جون تک جمع کروائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون تک کریں گے، ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 15 جون تک دائر کروائی جاسکیں گی۔

ٹربیونل اپیلوں پر 21جون تک فیصلہ کرے گا جبکہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 22 جون کو آویزاں کی جائے گی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 23جون ہے، امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 جون کو الاٹ کیے جائیں گے۔