حج اسلام کا اہم رکن ہے یہ محبت ،عقیدت  اور عقیدے کا سفر ہے،لیاقت بلوچ


لاہور(صباح نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حج اسلام کا اہم رکن ہے یہ محبت ،عقیدت  اور عقیدے کا سفر ہے۔اور ارض حرمین شریفین اور منی و عرفات میں وحدت امت ایک شاندار منظر ہوتا ہے۔

علماء اکیڈمی منصورہ کے زیر اہتمام حج تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا کی وبا کے بعد اس سال حج کا مبارک سفر ایک مرتبہ پھر ہو رہا ہے۔

انہوں نے حکومت سعودی عرب سے اپیل کی ہے کہ وہ حجاج کرام کو سہولتیں فراہم کرنے کی اپنی شاندار تاریخ اور روایات کے تسلسل میں حجاج کرام کے لیے مزید سستا کرنے کی وجہ بھر پور توجہ کریں۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ حج فلائٹوں کے شیڈول کو فی الفور جاری فرمائیں۔نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مناسک حج کی تربیت دیتے ہوئے کہا کہ حج تذکیہ نفس،طہارت قلب اور رضائے الہی کا نام ہے ۔