کراچی(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی حیدر زیدی نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کو کسی بھی ردعمل یا قانون کا خوف نہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ طاقت کا بے دریغ استعمال کی یہ ایک بہترین مثال ہے،پنجاب حکومت کو کسی بھی ردعمل یا قانون کا خوف نہیں۔
انہوں نے کہا کہ انصاف ،عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے کہا ں ہیں، کوئی اس ملک کو بچائے گا یا اسے ڈوبتے ہوئے دیکھتے رہیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بلومبرگ کے مطابق پاکستان ڈیفالٹ ہونے والے سرفہرست ممالک میں شامل ہے، یہ ایک ایسا بحران ہے جس کا ہم نے پہلے کبھی سامنا نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور مجرموں کی حکومت ہمیں اس دلدل سے نہیں نکال سکتی جو لوگ معاملات کی قیادت کررہے ہیں انہیں جاگنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔