جنوبی کشمیر میں دو کشمیری نوجوان شہید


سرینگر: بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔

نوجوان کوبھارتی فوج  نے پیر کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے گڈی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

بھارتی فورسز نے  علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں جبکہ  قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے۔  قصبے میں بھارتی فوجی آپریشن جاری ہے۔