کھلاڑی میدان میں ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے،عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب کھلاڑی میدان میں اترتا ہے وہ ہر چیز کے لیے تیار ہوتا ہے، میدان میں اترنے والا مخالف سے بہتر پرفارمنس کا سوچتا ہے۔

مشترکہ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جو کھلاڑی ہوتا ہے جب وہ میدان میں چلتا ہے تو ہر چیز کیلئے تیار ہوتا ہے،

گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی کہتا ہے جو مخالف کرے گا میں اس سے بہتر کروں گا۔صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ وزیراعظم صاحب اتنی ملاقاتیں کر رہے ہیں، کوئی پریشانی تو نہیں؟ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ کون ملاقاتیں کر رہا ہے۔