بنوں میں چارگاڑیوں میں خوفناک تصادم، 2 خواتین سمیت 5افراد جاں بحق


بنوں(صباح نیوز) انڈس ہائی وئے پر سپینہ موڑ کے قریب چارگاڑیوں میں خوفناک تصادم میں 2 خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

انڈس ہائی وئے پر سپینہ موڑ کے قریب 4 گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سپینہ موڑ جو خونی موڑ سے بھی مشہور ہے جہاں ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا جس میں ٹرالر مسافر کوچ کے اوپر گر گئی جبکہ بعد میں ایک موٹر کار اور ٹرک بھی متاثرہ ٹرالر سے ٹکرا گئے حادثے کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 5افراددم توڑگئے۔