اسلحہ برآمدگی کا معاملہ، زبیر نیازی کووکلاء اور کارکنوں نے پولیس حراست سے چھڑالیا


لاہور (صباح نیوز) لاہور میں پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی کو بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تاہم وکلاء اور کارکنوں نے انہیں پولیس سے چھڑا لیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گھر سے اسلحہ برآمد ہونے کے معاملے پر کہنا ہے کہ یہ خبر مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے۔زبیر نیازی نے کہا کہ یہ سب بالکل بکواس ہے، میری گاڑی سے ہتھیاروں کے بارے میں جعلی خبریں اس صدی کا لطیفہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت ایوان عدل میں اپنے تحریکی ساتھیوں کے ساتھ موجود ہوں۔اپنے خلاف مریم نواز کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے زبیر نیازی نے کہا کہ کیا یہ وہ وہی خاتون ہے جس کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں؟