پشاور،باجوڑ(صباح نیوز)پشاو رسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور اور اس کے گردو نواح، باجوڑ،سوات ،مینگورہ میں زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق باجوڑ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی،
زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 170 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔