اٹک ،گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ، 5 افراد زخمی


اٹک (صباح نیوز)اٹک میں گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں5افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اٹک میں حمزہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور 3 بچوں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے

ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا جبکہ آگ پر قابو پانے کے لیے 2فائر وہیکلز مصروف رہیں۔