مالی سال 2022-23 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا


اسلام آباد(صباح نیوز) مالی سال  2022 – 23  کا وفاقی بجٹ 10 جون بروز جمعہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 10 جون کو وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 10 جون کو  ہی وفاقی بجٹ سینیٹ کو  بھجوایا جائے گا۔

سیکرٹری خزانہ نے سیکرٹری کابینہ کو خط لکھا ہے کہ بجٹ تجاویز کی منظوری کیلئے کابینہ اجلاس 10 جون کو طلب کیا جائے،بجٹ تجاویز کی منظوری کیلئے کابینہ اجلاس 10جون کو طلب کیا جائے گا جس کے بعد بجٹ قومی اسمبلی اجلاس میں پیش ہوگا