ملک کے 85 اضلاع سرکاری یونیورسٹی کی سہولت سے محروم


اسلام آباد (صباح نیوز ) قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک بھرکے 85 اضلاع سرکاری یونیورسٹی کی سہولت سے محروم ہیں.

وزارت وفاقی تعلیم نے یونیورسٹیز سے محروم اضلاع کی تفصیل ایوان زیریں میں پیش کر دی  ہے، حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں 85 اضلاع کومکمل سرکاری یونیورسٹیز کی سہولت نہیں،،بلوچستان کے 25،خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع پنجاب کے 19،سندھ کے 16 اضلاع سرکاری یونیورسٹی کی سہولت سے محروم ہیں،

اسمبلی کوبتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے 5جبکہ سابقہ فاٹا اور گلگت کے 7،7 اضلاع مکمل سرکاری یونیورسٹیز سے محروم ہیں.

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ24 اضلاع میں پبلک سیکٹر ایچ ای آئیز کمیپس بھی موجود نہیں ۔