جماعت اسلامی ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے،میاں اسلم


اسلام آباد ( صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ  جماعت اسلامی ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے، ہم نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں،عوام ایف نائن پارک اسلام آباد میں منعقد ہو نے والے عظیم الشان جلسہ عام میں شر کت کر یں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی نائن ، جی ٹین اور جی الیون مر کز میں شہریوں اور تاجروں کو جلسہ عام میں شر کت کی دعوت دیتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری ساجد اقبال ، عبدالسبحان ، سیف السلام اور کار کنان کی بڑی تعداد بھی اُن کے ہمراہ تھی۔

میاں اسلم نے کہا کہ  اسلام آباد کے شہر یوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 22 مئی کو جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک میں مہنگائی ، بے روز گاری اور سودی نظام کے خا تمے کے حوالے سے شریعت کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ایف نائن پارک اسلام آباد میں منعقد ہو نے والے عظیم الشان جلسہ عام میں شر کت کر یں، جلسے سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سر اج الحق خطاب کر یں گے۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے، ہم نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ قوم نے سب کو آزما لیا اب جماعت اسلامی کو موقع دیا جائے، انشاء اللہ عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا ئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور معیشت کی تباہی کی ذمہ دار سابقہ اور مو جو دہ حکمران اتحاد ہے ،  معیشت میں بہتری لانے کے دعوے کر کے مختلف حکومتوں نے آئی ایم ایف سے 22پروگرام لیے، مگر حالات بہتر نہ ہو سکے، مو جو دہ حکومتی اتحاد نے بھی آتے ہی آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹایا، معیشت میں بہتری کے لیے سود سے جان چھڑانا ہو گی، جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے ہونے والے معاہدے پر نظرثانی کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں بے حال ہو چکے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں50 فیصد کمی کی جائے، پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کسی بھی صورت نہ بڑھا ئی جا ئیں ،لوڈشیڈنگ نے شدید گرمی کے موسم میں عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے۔