بھونڈا مذاق کتنے دن اور چلے گا ؟ اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ بھونڈا مذاق کتنے دن اور چلے گا ؟۔

اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ پنجاب میں یہ نہیں طے ہو رہا کہ وزیر اعلیٰ کون ہے اور بڑے صوبے میں تو یہ تک پتہ نہیں چل رہا ہے کہ گورنر کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق میں یہ نہیں پتہ چل رہا کہ فیصلہ سازی کا اختیار کس کے پاس ہے۔ ایٹمی ملک کے ساتھ یہ بھونڈا مذاق کتنے دن اور چلے گا ؟