اداروں پر تنقید عمران خان کی حکمت عملی ہے،احسن اقبال


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکمت عملی اداروں پہ تنقید کرو،اداروں کو دھمکائو،اہم عہدوں پہ فائز افراد کر کردار کشی کرو،یوں اداروں کو مدافعت اور پسپائی پہ مجبور کر دو۔

ان خیالات کااظہار احسن اقبال نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ عدلیہ جزوی دبا ئوکا شکار،فوج اور الیکشن کمیشن پہ فائرجاری۔ کیا آئندہ ادارے اس کی سنیں گے جو انہیں زیادہ گالیاں دے گا؟