نئی دہلی : بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مزید12 ہزار نیم فوجی اہلکار تقریبا 120 کمپنیاں تعینات کرے گی ۔ اس بات کا فیصلہ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں نئی دہلی میں اعلی سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس میں کیا گیا ۔
بارہ ہزار نیم فوجی اہلکاروں کوامرناتھ یاترا کے موقع پر پہلگام میں تعینات کیا جائے گا۔30 جون سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگی یاترا میں تقریبا تین لاکھ یاتریوں کی شرکت کا امکان ہے۔
حکام نے بتایا کہ تقریبا 12,000 نیم فوجی اہلکار 120 کمپنیاں جموں و کشمیر پولیس کے علاوہ یاترا کے دو راستوں ایک پہلگام سے اور دوسرا بالتل کے راستے پر تعینات کیے جائیں گے اعلی سطحی میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنمنٹ منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی، دو سال بعد جون کو شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔
بھارتی اخبار کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے اجلاس میں جموں و کشمیر میں فعال مربوط انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی وکالت کی اور فورسز سے کہا کہ وہ صفر دراندازی کو یقینی بنائیں