کراچی دھماکا،وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو فون،تعاون کی پیشکش


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلیفون کیا جس میں بولٹن مارکیٹ دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ  سے دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈائون سے متعلق معلومات لیں اور وفاق کی جانب سے ہر ممکن مدد کی پیشکش بھی کی۔

اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی سے ہم دہشتگردی کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں ایک کے بعد ایک دھماکوں پرپولیس اور انٹیلی جنس اداروں کو اپنا کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔