عمران خان ہر دن نیا جھوٹ بولتے ہیں، فیصل کریم


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان ہر دن نیا جھوٹ بولتے ہیں۔اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم  نے کہا کہ عمران خان کی صورت گوئبلز کا دوسرا جنم ہے ، ہٹلر کے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ متواتر جھوٹ بولو کہ سچ دکھائی دے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان ہر دن نیا جھوٹ بولتے ہیں، ساری پی ٹی آئی جھوٹوں کی انجمن ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے اس قدر لوٹ مار کی وہ صوبہ چھوڑ کر بھاگ جائیں گے، خیبر پختونخوا کے عوام کا پیسہ آج بھی بنی گالا محل منتقل ہو رہا ہے۔