عمران خان کو جان کا نہیں ، جیل جانے کا خطرہ ہے، فیصل کریم


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان  پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کو جان کا  نہیں بلکہ جیل جانے کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے علی زیدی کو ان کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاول ہاؤس جمہوریت کی علامت ہے اور جمہوریت کا تحفظ کرتا رہے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دو پولیس اہلکار  دیکھ کر دیوار پھلانگ کر بھاگنے والا خود کو لیڈر سمجھتا ہے، عمران خان نے ملک کا وہ حشر کیا ہے جو بھینسا کانچ کے گھر کا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ انہیں  جیل جانے کا خطرہ ضرور ہے ، عمران خان کو جیل میں حوروں والا ٹیکہ ہر گز نہیں ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ انہیں جیل میں بھرپور  سکیورٹی فراہم کرینگے۔