وزیراعظم سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینئر اور رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

 وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں وزیرِاعظم کو عوامی فلاحی منصوبوں کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کرنے اور کراچی کی عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیرِ اعظم نے حکومتی اصلاحات کے نفاذ میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا خیر مقدم کیا اور مستقبل میں قومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں کے تعاون کو کلیدی قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا بطور حکومت ہمارا فرض ہے۔