شریف فیملی کی زیرملکیت شوگر ملز سے چینی 70 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ


لاہور(صباح نیوز) شریف فیملی نے اپنی زیر ملکیت شوگر ملوں سے چینی 70 روپے کلو میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پنجاب میں چینی کی قیمت میں کمی لائی جاسکے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برسراقتدار شریف فیملی نے پنجاب میں چینی کی قیمت میں کمی کے لیے اپنی ملکیت شوگر ملوں سے چینی 70 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی ٹیم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے ملاقات کی جس میں حمزہ شہباز کی ٹیم اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان چینی کی قیمت میں کمی لانے کے لیے مذاکرات ہوئے