عثمان ڈار اور ساتھیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، فیصل جاوید


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عثمان ڈار اور انکے ساتھیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان کے کامیاب ترین جلسوں سے امپورٹڈ حکومت کی گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ انکی حرکتوں سے آشکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے احتجاج پر امن ہوتے ہیں، عثمان ڈار اور انکے ساتھیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔