وزیراعظم شہبازشریف شیخ خلیفہ بن زید النھیان کی وفات پر اتوار کو تعزیت کرینگے


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہبازشریف شیخ خلیفہ بن زید النھیان کی وفات پر کل تعزیت کرینگے۔وزیراعظم شہبازشریف ہفتہ کولندن سے متحدہ عرب امارات چلے گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف اتوار کو  یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النھیان سے مرحوم صدر کی وفات پر تعزیت کریں گے،

وزیراعظم شہبازشریف یواے ای کی قیادت اور عوام سے اظہار افسوس کریں گے۔وزیراعظم شہبازشریف کا تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عظیم دوست شیخ زیدکی وفات کے بعد شیخ خلیفہ بن زیدنے اپنے والد کے مشن کو قابلیت سے آگے بڑھایا

،شیخ زید نے یواے ای کی فیڈریشن کی بنیاد رکھی تھی، شیخ خلیفہ نے اسے مزید مضبوط کیا اورمثالی ترقی دی،پچاس سال کی مسلسل محنت سے شیخ خلیفہ نے یواے ای کے لئے اپنے والد کے ترقیاتی وژن کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ شیخ خلیفہ مرحوم نے اپنے دور میں مشاورت کو اپنی قوت بنایا، وہ عوام سے رابطے میں رہتے تھے ،وہ اعلی تعلیم یافتہ اور زیرک شخصیت تھے جنہوں نے اپنے اقتدار کو ملک اور عوام کی خدمت کے لئے وقف رکھا،

شیخ زید کی طرح شیخ خلیفہ بن زید النھیان کی وفات امت مسلمہ کا ایک بڑا نقصان ہے ۔