سپریم کورٹ، نئی حلقہ بندیوں خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوںکے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کردیاگیا ہے ،

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بنچ سوموار16 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا ،یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیاں کرنے کے عمل کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کررکھی ہے۔