یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور ٹامس نکلاسن کادفتر خارجہ کا دورہ


اسلام آباد(صباح نیوز)یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور ٹامس نکلاسن نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور ٹامس نکلاسن کی دفتر خارجہ آمد پروزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے خصوصی ایلچی کا استقبال کیا۔

اس موقع پر بات چیت میں دونوں فریقوں نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر نقطہ نظر اور خدشات کا اظہار کیا۔افغانستان میں استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے بین الاقوامی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔