شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا متحدہ عرب امارات کی ترقی میں مثالی کردار ناقابل فراموش ہے۔بلاول بھٹو زرداری


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے  ۔

انہوں نے کہا کہ امیرِ دبئی شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا متحدہ عرب امارات کی ترقی میں مثالی کردار ناقابل فراموش ہے، شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال سے خطہ عرب ایک غیرمعمولی حکمران سے محروم ہوگیا،

شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات کے عوام اور شاہی خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں،