پاکستان ہٹ دھرم بھارت کے ساتھ بات چیت نہیں کرسکتا :حناربانی


اسلا م آباد(صباح نیوز)خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان  ہٹ دھرم بھارت کے ساتھ بات چیت نہیں کرسکتا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی ملک کا دشمن نہیں اور نہ ہی ہم کسی ملک کیخلاف ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ روابط بہتر بنانا چاہتا ہے کیونکہ جی ایس پی پلس درجے سے ملک کی برآمدات بہتربنانے میں مدد ملی ہے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی ملکی مفادات کے مطابق ہوگی تاہم انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں خارجہ پالیسی کو بہتر طریقے سے نہیں چلایا گیا ہے