سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے


سوات(صباح نیوز) سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کہ خیبر پختونخوا کے تاریخی شہر سوات کے ضلعی صدر مقام مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شد.4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز تاجکستان، ازبکستان، افغانستان کا بارڈر تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 227 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ۔