کراچی،جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پرمسافرسے اسلحہ برآمد

کراچی (صباح نیوز)ایئر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف)نے کراچی میں قائداعظم محمد علی جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے امریکا جانے والے مسافر کے سامان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

اے ایس ایف کے مطابق ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے قائداعظم محمد علی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے امریکا جانے والے مسافر کے سامان سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر سید عدیل شاہ غیر ملکی ایئر لائن سے کراچی سے براستہ دبئی امریکا جا رہا تھا۔ مسافر کے سوٹ کیس سے ایک پستول اور14 رائونڈز برآمد کئے گئے۔

بین الااقوامی لائونج میں داخلے کے وقت سکیننگ مشین میں چیکنگ کے دوران پستول کی موجودگی پر مسافر عدیل شاہ کو حراست میں لیا گیا۔

اے ایس ایف کے مطابق مسافر سید عدیل شاہ اندرون سندھ کے ضلع نواب شاہ کا رہائشی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں