لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔
جسٹس شجاعت علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے حلف لیا۔ قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب میں جسٹس شاہد وحید ، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد جمیل خان،جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شاہد بلال حسن سمیت دیگر ججز نے بھی شرکت کی۔
وائس چیرمین پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان کے علاوہ صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک تھے۔صدر لاہور ہائیکورٹ بار سردار اکبر ڈوگربھی تقریب حلف برداری میں موجود تھے۔