سراج الحق کی زیرصدارت کل منصورہ میں مشاورتی اجلاس ہو گا


لاہور(صباح نیوز)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق وفاقی شرعی عدالت کے حرمت سود کے سلسلے میں تاریخی فیصلے کے تناظر میں علما، ماہرین معیشت اور عدالتی جدوجہد کے شرکا پر مشتمل مشاورتی اجلاس آج 10مئی بروز منگل صبح 10بجے منصورہ میں ہو گا۔

اس اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے۔ اس کے علاوہ لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، امیرالعظیم، پروفیسر ابراہیم، حافظ محمد ادریس، حافظ عاطف وحید، شیخ القرآن والحدیث مولانا عبدالمالک، مولانا زاہد الراشدی، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، حافظ عبدالغفار روپڑی، ڈاکٹر سرفراز اعوان، ڈاکٹر محمد امین، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر،

علامہ سید ضیااللہ شاہ بخاری، مولانا امجد خان، ڈاکٹر حافظ ساجد انور، مولانا عبدالرئوف ملک، مولانا عبدالرئوف فاروقی، حافظ زبیر احمد ظہیر، سردار محمد خان لغاری، قاری زوار بہادر، قاری محمد یعقوب شیخ، مفتی شاہد مجید، ڈاکٹر حسن مدنی، پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم، پروفیسر ڈاکٹر عتیق الظفر، آئی اے فاروقی، ڈاکٹر ناہیدہ سلطان، ناصر گلزار،

محمد مقبول، عبدالرشید مرزا، رائو محمد یونس ایڈووکیٹ، قیصر امام ایڈووکیٹ، سیف اللہ گوندل ایڈووکیٹ، محمد رفیق نظامی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر امجد ثاقب، ڈاکٹر وقار مسعود خان، جواد ماجد، مفتی افتخار بیگ، مفتی محمود، محمد ایوب، ڈاکٹر سلیم اشرف، عبدالستار عباسی، مفتی زبیر عثمانی، اسد اللہ غالب، ڈاکٹر حسین احمد پراچہ و دیگر شریک ہوں گے۔