لاہور(صباح نیوز) وز یر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماں سے محبت کے لیے ہر لمحہ اور 365 دن بھی کم ہیں۔
ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر وزیرِ اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے جاری کئے گئے اپنے پیغام میں یہ بات کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی سے اظہارِ محبت کے لیے ایک دن مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ماں کی دعاوں سے ہی وزارتِ اعلی کے منصب پر فائز ہوا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال بعد قطر میں والدہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔