اسلام آباد(صباح نیوز) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میرے متعلق رپورٹ ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔
انہوںنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے متعلق رپورٹ ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے،میں نے کسی کے لئے کوئی سفارش نہیں کی تھی ۔ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے سفید جھوٹ پر کیا جواب دوں،ہر ایک جھوٹی اور من گھڑت بات کا رد عمل دینا دانشمندی نہیں۔
ثاقب نثار نے کہا کہ رانا شمیم بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان عہدے کی توسیع مانگ رہے تھے جو میں نے منظور نہیں کی۔ ایک مرتبہ رانا شمیم نے مجھ سے ایکسٹینشن نہ دینے کا شکوہ بھی کیا تھا۔