جموں (کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیرمیں شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے دعوی کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں اگست 2019 سے سیکورٹی کی صورتحال میں “زبردست بہتری اور استحکام” دیکھنے میں آیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے 2021 میں 180 نوجوانوں کو ہلاک کیا اور 495 اوور گراونڈ ورکرز (او جی ڈبلیوز) کو گرفتار کیا، جس سے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے نیٹ ورک کو زبردست دھچکا لگا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ”غیر معمولی ہم اْہنگی، سیکورٹی فورسز اور حکومت کی دیگر تنظیموں کے نتیجے میں، جموں و کشمیر کے اندرونی علاقوں میں اگست2019 کے بعد سے حالات میں زبردست بہتری اور استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔۔
لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے کہا کہ انٹیلی جنس نیٹ ورک کے نتیجے میں، سیکورٹی فورسز نے 2021 میں 18 غیر ملکی عناصر بھی مارڈالے۔انہوں نے کہا کہ”2022 کے چار مہینوں میں، 66 عسکریت پسندمارے گئے، جن میں 17 غیر ملکی عناصر بھی شامل ہیں، 2021 میں 495 اور2022 کے پہلے 4مہینوں میں 87 معاونین کو گرفتار کیا گیا ہے