لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری


اسلام آباد (صباح نیوز) صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان، چیف جسٹس علی رحمت بھٹی کے بیرون ملک دورے کے دوران  قائم مقام چیف جسٹس کے منصب پر فائز ہوںگے۔