پی ٹی آئی کالانگ مارچ ان کی سیاسی موت ثابت ہوگا:مریم


اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس مہینے کے آخری ہفتے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا لانگ مارچ ان کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔

اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے قرضے، بھوک اور غربت کی بجائے ترقی، خوشحالی اور عزت نفس کا انتخاب کیاہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہر پاکستانی نے گیارہ مارچ کو ملک کے بدعنوان نالائق اور نااہل ٹولے کے خلاف آواز بلند کی