نماز جنازہ میں کشمیری رہنماوں کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت، فریدہ بہن جی اور دیگر کشمیری رہنماوں کا خورشید احمد سے اظہارتعزیت
سرینگر(صبا ح نیوز)سینئر حریت پسندرہنماءخورشید احمد ڈار عرف راسخ خان کی والدہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میںمختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ان کی نماز جنازہ ہفتہ کو گیارہ بجے دن پلوامہ کے دب گام علاقے میں میں ادا کی گئیں ۔ نماز جنازہ میں کئی کشمیر ی رہنماوں کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ، جموں و کشمیر ماس موومنٹ کے پولیٹیکل ایڈ وائزر محمد یاسین بٹ، سیکریٹری جنرل پرنس سلیم پر مشتمل جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے ایک وفد کے علاوہ اقبال گوندرو،جے کے ایل ایف کے سرکرہ رہنماوں نو ر محمد کلوال،مشتاق اجمل،جاوید ذرگر ،محمد زمان میر ،محمد صدیق شاہ نے بھی نمازہ جنازہ میں شرکت کی، بعد میں مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستا ن میں سپر د خاک کیا گیا۔کئی کشمیری رہنماوں نے خورشید احمد ڈار سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کےلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔ جموںوکشمیر یونائٹیڈریزسٹینس فورم کی وائس چیرپرسن اور ماس موومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے خورشید احمد ڈار کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے خورشید احمد ڈار سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دعاءکی ہے ،دریں انثاءجموں وکشمیر ماس موومنٹ کے وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کے بعد خورشید احمد ڈار سے ان کی والدہ کے انتقال پر گھر جاکر تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کے علاوہ لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا، واضح رہے کہ خورشید احمد ڈار کا شمار جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنماوں میں ہوتا ہے ۔