صوبہ خیبر پختونخوا میں کاروبار کے بہتر ماحول کے لیے مختلف سطحوں پر اشترال عمل قائم کیا جانا چاہئے، ماہرین


اسلام آباد (صباح نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا میں کاروبار کے لیے ماحول کی بہتری میں توانائی کی آسان دستیابی اور تحقیقی و علمی اداروں کے ساتھ تعاون کار میں اضافہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سرکاری، نجی اور تدریسی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ان خیالات کا اظہارپالیسی اداہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) اور نیشنل نیٹ ورک آف اکنامک تھنک ٹینکس(این این ای ٹی ٹی)کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا میں بہتر کاروبای ماحولکے موضوع پر منعقدہ کالمے کے دوان اپنی آرا پیش کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد یونیورسٹی آف صوابی کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔

خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ ایند مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او جاوید خٹک نے اپنی گفتگو میں ان حکومتی اقدامات کا ذکر کیا جو صوبے میں کاروبار کرنے کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں مالیاتی اداروں میں اصلاحات اور مینو فیکچرنگ کی بنیاد میں اضافہ شامل ہیں۔ پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ بینک کی سربراہ شمامہ ارباب نے تعلیمی و تحقیقی اداروں کے ساتھ تعاون کار میں اضافے جبکہ خیبر پختونخوا انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے وحید خان نے ماربل کی صنعت میں بہتری کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

ایس ڈی پی آئی کے جائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر وقار احمد نے کاروبار کرنے کو با آسان بنائے جانے کی اہمیت روشنی ڈالی اور کہا کہ کئی مقامی اور بین الاقوامی مسائل کے باعث کاروبار کرنے کی لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے پیر عماد علی شاہ نے زور دیا کہ دستکاروں کے کام پر بھی توجہ دی جانی چاہئے۔صوابی چیمبر کے صدر محمد اصرار نے اداروں کو تقویت دینے اور فیصلہ سازی کو غیر سیاسی بنانے کی اہمیت اجا گر کی۔

سوات چیمبر آف کامرس کے صدر عدنان علی نے نجی شعبے کی اہمیت اور مردان چیمبر آف کامرس کی نمائندگی کرتے ہوئے اصغر خان اتمان خیل نے ماربلکی صعنت کی استعداد پر روشنی ڈالی۔مردان چیمبر ہی کے ڈاکٹر عارف الدین نے صنعت اور تحقیقی، علمی اداروں میں اشتراک کار کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

تدریسی اداروں کی نمائنگی کرتے ہوئے یونیورسٹی آف مالا کنڈ کے ڈاکٹر عظمت حیات عبدالولی خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر جاوید اقبال اور یونیورسٹی آف صوابی کے ڈاکٹر صفیان نے مختلف باہمی اشتراک سے سینٹرز آف ایکسیلنس کے قیام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔قبل ازیں ایس ڈی پی آئی کے احد نذیر نے قبل ازیں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشاورتی عمل کے جاری رہنے کی اہمیت کو اجا گر کیا۔