پشاور،مردان(صباح نیوز)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے پشاور اور مردان میں جعلی مشروبات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کہا ہے کہ پھندو روڈ پشاور پر مشروبات کے ہول سیل ڈیلرز سے جعلی مشروبات ضبط کئے گئے جبکہ کارروائی میں 2000 لٹرز سے زائد جعلی مشروبات برآمد کر لیے گئے۔
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق پشاور میں جعلی مشروبات کی سپلائی میں ملوث ہول سیل یونٹ سیل کردیا گیا۔پشاور کے ایک یونٹ سے 3000 لٹرزسے زائد مضر صحت جوس برآمد کیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ مردان میں جوس تیار کرنے والے یونٹس کے معائنے کے دوران مضر صحت جوس تلف کردیا اور ناقص صفائی، مضر صحت کیمیکلز کے استعمال پر مردان میں جوس یونٹ سیل بھی کیا گیا۔