سری نگر(کے پی آئی)ریاسی، پونچھ اور ادہم پور میں ٹریفک کے حادثات میں5افراد لقمہ اجل جبکہ36افراد زخمی ہو گئے ۔
ریاسی ضلع میں ایک سڑک حادثہ میں کم از کم تین لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ چھ دیگر زخمی ہو گئے جب ایک مسافر ٹیکسی سڑک سے پھسل کر انگرلہ کے قریب ایک کھائی میں جا گری۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت غلام محی الدین، شبیر احمد اور محمد یوسف کے نام سے ہوئی۔ ادھم پورضلع میں باراتیوںکو گرمڑھ سے بلند لے جانے والی ایک بس تحصیل رام نگر کے رنگ علاقے کے قریب ڈرائیورکے قابو سے باہرہوکربیچ سڑک الٹ گئی ،جسکے نتیجے میں بس میں سوار2باراتیوں کی موت واقع ہو گئی جبکہ 28 دیگرافرادبشمول بچے وخواتین زخمی ہو گئے۔
اس دوران ضلع پونچھ میں ایک نجی کار کے کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی ہوگئے۔