کراچی :سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بلند کرنے والی شنیرا اکرم سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
ٹوئٹر پر موجود شنیرا اکرم کے تصدیق شدہ اکانٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔شنیرا اکرم کو ان کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکانٹ پر ایک ملین یعنی 10 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد شنیرا اکرم بھی ان شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو ٹوئٹر پر مقبول ہیں۔
شنیرا کے ٹوئٹر اکانٹ کا جائزہ لیں تو انہوں نے اپنے اکانٹ سے صرف 210 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں مشہور شخصیات سمیت ان کے قریبی عزیز شامل ہیں۔دوسری جانب شنیرا نے سال 2013 میں ٹوئٹر پر اپنا اکانٹ بنایا تھا، اس کے علاوہ شنیرا جس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ متحرک رہتی ہیں وہ ٹوئٹر ہی ہے۔