کراچی(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے کرممتاز عال دین شیخ القرآن والحدیث سید معروف شاہ شیرازی کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔
صوبائی امیرنے کہاکہ مرحوم بانی جماعت سید مودودی کے دیرینہ ساتھی، ایک دینی و علمی شخصیت اورملک وملت کا قیمتی سرمایہ تھے۔ ان کی دینی وعلمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔#