پاکستان تحریک انصاف کے 50فیصد مستعفی اراکین واپس آجائیں گے ، خورشید شاہ


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 50فیصد مستعفی اراکین واپس آجائیں گے ،استعفے منظور نہیں ہونگے کیونکہ درخواستیں ہاتھ سے نہیں لکھی گئی ہیں،

خورشید شاہ نے قومی اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے استعفوں پر افسوس ہے انہیں پارلیمنٹ میں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ استعفے منظور نہیں ہونگے کیونکہ درخواستیں ہاتھ سے نہیں لکھی گئی ہیں، ہم پی ٹی آئی اراکین کو واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے تین سال ہم نے انتہائی کٹھن گزارے ہیں۔