پشاور(صباح نیوز)اپوزیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔
اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن صوبائی حکومت کو گرانا نہیں چاہتی ،تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا مقصد صوبائی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانا ہے۔
سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ صوبے کے حقوق دینے کی یقین دہانی پر تحریک عدم اعتماد واپس لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے نئے پاکستان میں صوبے کو جو حقوق نہیں ملے وہ اب ملیں گے۔