بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں دو کشمیری طلبا کو گرفتار کر لیا گیا


نئی دہلی: بھارتی  ریاست اتراکھنڈ میں دو کشمیری طلبا کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے دہرادون کے پریم نگر اور سیلاکوئی پولیس اسٹیشن کے علاقے سے دو کشمیری طلبا کو حراست میں لیا ہے۔

کے پی آئی کے مطابق دونوں طلبا سے کو مقامی پولیس اسٹیشن  منتقل کر دیا گیا ہے ۔ حراست میں لیے گئے دونوں کشمیری طلبا دہرادون  کی درس گاہ سدو والا اور سیلا  میں پڑھتے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق  شک کی بنیاد پر اتراکھنڈ ایس ٹی ایف نے دونوں کشمیری طلبا کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔