اسلام آباد(صباح نیوز)صدر عارف علوی نے 29 مارچ کو ضلع ٹانک میں حملے کے شہدا کے لواحقین سے ٹیلیفونک گفتگو کی
اس موقع پرصدر مملکت نے شہدا کے ورثا سے ٹیلیفونک رابط کیا اور اظہار افسوس اور مغفرت کیلئے دعاء کی،صدر مملکت نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا
صدر مملکت نے کیپٹن سعد بن عامر اور صوبیدار میجر شیر محمد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی،صدر عارف علوی نے حوالدر سہیل اقبال ، لانس نائیک علی غلام اور ریاض کے ورثا سے بھی بات چیت کی
صدر مملکت نے سپاہی مسکین علی اور سپاہی میر کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کیا،صدر عارف علوی نے شہدا کیلئے درجات کی بلندی اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا۔