کرک (صباح نیوز) کرک میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق گیس لیکیج کا واقعہ کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں پیش آیاجہاں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتا ل بانڈہ منتقل کیا۔
واقعہ کے تشویش ناک حالت کے زخمیوں کو مزید علاج کیلئے پشاور ریفر کر دیا گیا ۔