اسلام آباد (صباح نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے متحد ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے لئے اوآئی سی کے خصوصی نمائندے یوسف الدوبے سے ملاقات اچھی رہی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتبادلہ خیال کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کا وہ خطہ ہے جہاں سب سے زیادہ قابض فوج موجود ہے۔ ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے متحد ہیں۔