نسلہ ٹاور گرانے کیلئے کمپنیوں سے درخواستیں طلب


کراچی(صباح نیوز)کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے نسلہ ٹاور گرانے کے لیے کمپنیوں سے درخواستیں مانگ لیں۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 15 منزلہ نسلہ ٹاور گرانے کے لیے جلد اور محفوظ ترین طریقے کا تجربہ درکار ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے کمپنیوں کو 3 روز میں رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ نسلہ ٹاور گرانے کے لیے عمارتوں کو محفوظ طریقے سے جلد گرانے والی تجربہ کار کمپنی کو ترجیح دی جائے گی۔