پنجاب میں 10لاکھ افراد صحت کارڈ سے فائدہ اٹھا چکے ہیں، حسان خاور


لاہور (صباح نیوز)پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ پنجاب میں اب تک 10لاکھ افراد صحت کارڈ سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسان خاور نے صحت کارڈ سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 31 مارچ 2022 ایک تاریخی دن ہے، صوبہ پنجاب کی تمام آبادی کو قومی صحت کارڈ کی سہولیات فراہم کر دی گئیں اور اب تک 10 لاکھ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔